ملتان میں ڈویژنل ریسلنگ ہنٹ پروگرام آج ہوگا

ملتان میں ڈویژنل ریسلنگ  ہنٹ پروگرام آج ہوگا

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کی زیر نگرانی پاکستان آرمی اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے تعاون سے ۔۔

ڈویژنل ریسلنگ ہنٹ پروگرام آج اکھاڑہ زمن خان پہلوان، کچہری روڈ نزد مدرسہ قاسم العلوم محلہ ٹبی شیر خان میں منعقد ہوگا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم اور نامور پہلوان حامد خان کی زیر نگرانی یہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منظم کیا جائے گا۔ اس مقابلے میں ملتان ڈویژن کے ریسلرز اور پہلوان خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔پروگرام کے دوران شائقین کو ریسلنگ کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور اس دوران بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے انہیں ملتان ڈویژن کی نمائندگی کے لیے ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں