ممبر کنٹونمنٹ بورڈ یعقوب شیرا کے بھائی سلمان کھوکھر کی نمازِ جنازہ ادا
ملتان (لیڈی رپورٹر )ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان یعقوب شیرا کے بھائی سلمان کھوکھر مرحوم کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز شاہی عیدگاہ کینٹ میں ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ مفتی سعید الرحمن نے پڑھائی،نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات، کنٹونمنٹ بورڈ کے افسر، تاجروں، وکلاء، صحافیوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر فضا سوگوار رہی جبکہ مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔