بچی سے نازیبا حرکات، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

بچی سے نازیبا حرکات، ملزم  کے خلاف مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے کمسن بچی سے نازیبا حرکات کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔۔

 یہ مقدمہ قطب پور پولیس نے متاثرہ بچی کے ماموں عارف کی درخواست پر درج کیا۔مدعی عارف نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بھانجی گھر سے باہر کوئی چیز لینے گئی تھی کہ اس دوران ملزم کاشف نے اسے زبردستی پکڑ لیا اور نازیبا حرکات شروع کر دیں۔ مدعی کے مطابق بچی کے رونے اور چیخنے کی آواز سن کر قریبی لوگ موقع پر جمع ہونے لگے ، جس پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں