پروفیسر جواد اختر زکریا اور ایمرسن یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر
ملتان (خصوصی رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر جواد اختر کو زکریا یونیورسٹی اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے ۔
یہ تعیناتی صوبہ پنجاب کے گورنر/چانسلر کی ہدایت پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت عمل میں آئی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال، وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو 11جنوری 2026سے 17جنوری 2026تک سات دنوں کے لیے ملائیشیا کے دورے پر جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔