اساتذہ کی پروموشنز جلد مکمل کی جائیں گی، منور کمال

اساتذہ کی پروموشنز جلد مکمل  کی جائیں گی، منور کمال

ملتان (خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری مردانہ ملتان منور کمال نے کہا ہے کہ اساتذہ کی اِن سروس پروموشنز کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں محکمہ تعلیم سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے ۔۔۔

۔یہ بات انہوں نے محکمہ تعلیم کی مختلف ٹیچرز یونینز کے رہنماؤں پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد کی قیادت رانا محمد اسلم انجم نے کی، جبکہ دیگر ارکان میں راؤ ساجد مصطفی، راؤ ذوالفقار احمد، راؤ محمد اشرف، محمد فاروق احمد اور راؤ ندیم احمد شامل تھے ۔ملاقات کے دوران اساتذہ کو درپیش مختلف مسائل زیرِ بحث آئے ، بالخصوص ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی اساتذہ کی پروموشنز کے فوری اقدامات کے لئے پُرزور مطالبات کئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں