وہاڑی زرعی دوا غیر معیاری نکلی ، مقدمہ درج کرلیا گیا
سٹور انچارج اور ٹیکنیکل منیجر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی
وہاڑی (نمائندہ خصوصی )بہاولپور کی کمپنی کی زرعی دوا غیر معیاری ثابت ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹر محفوظ الحق کی ہدایت پر متعلقہ ویئر ہاؤس سے نمونہ لے کر لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔ رزلٹ غیر معیاری آنے پر تھانہ صدر میں کمپنی کے سٹور انچارج محمد ندیم شاہد اور ٹیکنیکل منیجر غلام مرتضیٰ کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی۔ ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کی روک تھام کیلئے تحقیقات جاری رہیں گی۔