نہال ہاشمی گورنر سندھ مقرر ، کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے :ہارون خان
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کوٹ ادو کا اجلاس صوبائی حلقہ کے صدر ہارون خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔۔۔
، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہارون خان نے کہا کہ میاں نواز شریف نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر کر کے دیرینہ کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں اور کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ ہارون خان نے مزید کہا کہ نہال ہاشمی کی قربانیاں اور خدمات انہیں اس عہدے کے لائق بناتی ہیں، اور ان کی تعیناتی سندھ میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت بڑھائے گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی منصوبوں کی کامیابیوں کو سراہا اور عوام سے اپیل کی کہ مسلم لیگ ن کی حمایت جاری رکھیں۔