ملتان میں اغوا کے متعدد واقعات، مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر میں اغوا کے مختلف واقعات کے سلسلے میں پولیس نے تین نامزد سمیت نامعلوم ملزموں کے ۔۔
خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔سیتل ماڑی پولیس کو مختیار حسین نے بتایا کہ گھر آنے پر بیوی زینت مائی موجود نہیں تھی، جسے ملزم شعیب، شہباز اور ایک خاتون نامعلوم اغوا کرکے فرار ہو گئے ۔دریں اثنا، شمشاد اختر نے بتایا کہ بیٹا 12 سالہ منیب الرحمن نماز پڑھنے گیا تھا لیکن واپس نہیں آیا اور اسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا۔ ڈی ایچ اے پولیس کو حسنین نے بتایا کہ میرے بیٹے ریان کو نامعلوم ملزم اغوا کرکے لے گئے ۔قطب پور پولیس کو عبدالرشید نے بتایا کہ نامعلوم ملزموں نے ان کی بیٹی 17 سالہ مسکان کو اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے ۔