سربمہر تعمیرات ڈی سیل کرنے والوں پر مقدمات
ملتان (کرائم رپورٹر)سرکاری سیل کو ڈی سیل کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔ ۔۔۔
مخدوم رشید پولیس کو ایم ڈی اے ڈائریکٹر کمال حیدر نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم شاہد فاروق اور اللہ دتہ کھیڑا نے غیر قانونی تعمیرات کی تھی جسے سیل کردیا تھا ملزموں نے سرکاری سیل کو ڈی سیل کرکے ارتکاب جرم کیا۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔