چیف سپلائی چین مینجمنٹ آفیسر عبدالرحمن کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے چیف سپلائی چین مینجمنٹ آفیسر عبدالرحمن کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
، جس میں میپکو کے اعلیٰ افسر اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسروں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا کہ میپکو میں خدمات انجام دینے والے افسروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور کارکردگی اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ادارہ بہترین انسانی وسائل سے مالا مال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میپکو کے افسروں کا دیگر کمپنیوں اور اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہونا ادارے کی تربیت اور معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔