لائن لاسز کی شرح کو کم کرنا اہم ترین ہدف، ساجد حسین گوندل
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ساجد حسین گوندل نے کہا ہے کہ شجاع آباد، علی پور سادات اور۔۔۔
جلال پور پیر والہ کے علاقوں میں لائن لاسز کی موجودہ شرح کو کم کر کے مقررہ اہداف تک لانا ناگزیر ہے ، جس کے لئے آپریشنل افسر اور فیلڈ سٹاف کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہو گی۔انہوں نے شجاع آباد ڈویژن کے دورے کے موقع پر منعقدہ کارکردگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن لاسز میں کمی کے لئے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز کئے جائیں۔ ان کارروائیوں میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔