فیڈرل بورڈ :چار خلیجی ممالک میں میٹرک امتحانات ملتوی
ملتان (خصوصی رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سکیورٹی صورتحال اور علاقائی حالات کے پیشِ نظر ایران سمیت چار خلیجی ممالک میں۔۔۔
میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایران، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں جاری میٹرک کے امتحانات تاحکم ثانی روک دیئے گئے ہیں۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال اور علاقائی حالات کے پیشِ نظر طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے ۔ملتوی کئے گئے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور طلبہ کو پیشگی اطلاع فراہم کی جائے گی۔