شہری کی اراضی پر قبضہ کی کوشش، ملزموں کیخلاف ایکشن
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔۔۔
ڈی ایچ اے پولیس کو عبدالقادر نے درخواست دی کہ وہ اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں دیکھا ملزم رمضان اور نیاز نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اس کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔مدعی کے مطابق جب اس نے ملزموں کو منع کیا تو انہوں نے اسلحہ کے زور پر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور خوف و ہراس پھیلایا۔