ذہنی معذور خاتون اور بچے سے زیادتی ، مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں دو ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ ۔۔۔
سٹی شجاع آباد پولیس کو عبید الرحمن نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ نورین بی بی، جو ذہنی توازن درست نہ ہونے کے باعث کمزور حالت میں ہے ، کو ملزم سلاٹر ہاؤس کے مقام پر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ شور شرابہ ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔اسی تھانے میں ایک اور درخواست گزار شاہد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اللہ ڈیوایا نے اس کے کمسن بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔