موٹرسائیکلوں پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے 2ملزموں پر مقدمات
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے کے الزام میں دو ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ ۔۔۔
شاہ شمس پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک کار کو روک کر اس کی نمبر پلیٹ آن لائن چیک کی تو وہ جعلی ثابت ہوئی۔ اسی طرح سیتل ماڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم کو روکا اور اس کے زیر استعمال موٹرسائیکل کا نمبر چیک کیا، جو بوگس نکلا۔ پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔