بوگس چیکس دینے پر 7 افراد کیخلاف مقدمات درج

 بوگس چیکس دینے پر 7 افراد  کیخلاف مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے بوگس چیکس دینے کے الزام میں 7 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لئے ۔۔۔۔

 بی زیڈ پولیس کو عثمان نے درخواست دی کہ ملزم ہارون نے ادھار کی مد میں رقم لے کر چیک دیا جو مقررہ وقت پر ڈس آنر ہو گیا۔ دریں اثنا قادر پور راں پولیس کو اشفاق نے بتایا کہ ملزم احمد فواد نے رقم وصول کر کے چیک دیا جو کیش نہ ہو سکا۔ چہلیک پولیس کو ایک شہری نے اطلاع دی کہ ملزم غلام محی الدین نے رقم کے عوض بوگس چیک دیا۔قطب پور پولیس کو آصف نے بتایا کہ ملزم شفقت علی نے رقم کے بدلے جعلی چیک دیا۔ شاہ شمس پولیس کو اللہ رکھا نے بتایا کہ ملزم خرم بشیر نے 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا بوگس چیک دیا۔ جبکہ سیتل ماڑی پولیس کو جابر حسین نے درخواست دی کہ ملزم بلال احمد اور زوہیب علی نے 2 لاکھ روپے کے عوض جعلی چیک دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں