میپکو دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی، نیا نوٹیفکیشن جاری

میپکو دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی، نیا نوٹیفکیشن جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ہیڈکوارٹر ملتان کی جانب سے دفاتر کے اوقات کار کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔۔۔

۔نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ سیکرٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومتِ پاکستان اسلام آباد کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں میپکو کے تمام دفاتر میں فوری طور پر نئے اوقات کار نافذ کر دیئے گئے ہیں جو آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ سروسز رانا محمد سرفراز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میپکو کے دفاتر پیر سے جمعہ تک صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے ، جبکہ نماز اور دوپہر کے کھانے کا وقفہ دوپہر 1 بجے سے 1:30 بجے تک ہوگا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اوقات کار سابقہ احکامات اور موجودہ عالمی و علاقائی صورتحال کے پیش نظر اختیار کئے گئے۔ کفایت شعاری اقدامات کے تحت دی گئی ہدایات کے مطابق ہوں گے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں