میپکو : خراب اور جلنے والے میٹرز کی فوری تبدیلی کا حکم
پرانے خراب میٹرز تبدیل ہونگے ، 26 ہزار سے زائد سمارٹ میٹرز جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے ریجن بھر میں دو ماہ سے زائد عرصے سے خراب اور جلنے والے تمام میٹرز فوری طور پر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے فروری 2026 کے اختتام تک جلنے والے میٹرز کی تبدیلی کے لئے آپریشن سرکلوں کو 26 ہزار 433 سنگل فیز اسٹیٹک میٹرز جاری کر دیئے ہیں۔ آپریشن سرکلوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ریجنل سٹورز سے میٹرز حاصل کر کے فوری طور پر تنصیب کو یقینی بنائیں۔ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال کے مطابق ملتان سرکل کو 4 ہزار 324، ڈی جی خان سرکل کو 2 ہزار 77، وہاڑی سرکل کو 2 ہزار 410، بہاولپور سرکل کو 1 ہزار 347، ساہیوال سرکل کو 2 ہزار 788، رحیم یار خان سرکل کو 2 ہزار 51، مظفرگڑھ سرکل کو 6 ہزار 223، بہاولنگر سرکل کو 2 ہزار 957 اور خانیوال سرکل کو 2 ہزار 256 سنگل فیز اسٹیٹک میٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کو درست بلنگ اور بہتر سروس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔