ٹبہ سلطانپور میں پولیس مقابلے کے دوران ملزم زخمی
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)تھانہ ٹبہ سلطانپور کی پولیس ناکہ بندی کے دوران تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔۔۔
ملزمان نے فائرنگ شروع کی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا جبکہ دو فرار ہو گئے ۔ زخمی کی شناخت شہریار عرف شیری پٹھان سکنہ وارڈ نمبر 1 ٹبہ سلطانپور کے طور پر ہوئی، جو متعدد ڈکیتی اور رابری مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ موبائلز، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا۔