وہاڑی میں تنظیم مغلیہ کے ممبران کے اعزاز میںعید ملن پارٹی

وہاڑی میں تنظیم مغلیہ کے ممبران کے اعزاز میںعید ملن پارٹی

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) تنظیم مغلیہ وہاڑی کے ممبرانِ مجلسِ عاملہ اور کیبنٹ ممبران کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا دانیوال کے مقامی میں اہتمام کیا گیا۔۔۔

۔تقریب میں جنرل سیکرٹری مبشر مجید مرزا، فیصل شہزاد مغل، چیف آرگنائزر مرزا امجد حسین انجم، صدر امتیاز مغل، وائس چیئرمین اسلم شاہد مغل، سینیئر نائب صدر شہزاد احمد مغل، دیگر نائب صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی۔ تقریب میں ممبران نے ایک دوسرے سے ملاقات کی، تجربات شیئر کیے اور عید کی خوشیاں بانٹیں۔مہمانوں نے پارٹی کی تنظیم اور انتظامات کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کے اجتماعات سے رفاقت اور تنظیم میں ہم آہنگی بڑھتی ہے ۔ تمام شرکاء نے عید کی خوشیاں منائیں اور تنظیم کے اہداف کے لیے مزید تعاون کا عہد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں