حضرت علی محمد سائیں رب راکھا سرکار کے عرس کی تقریبات شروع
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) برصغیر پاک و ہند کے صوفی بزرگ حضرت علی محمد سائیں رب راکھا سرکار کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز۔۔۔
مزار پر چادر پوشی اور دعا سے ہوا۔مہمانان خصوصی جرمن سے آئے چوہدری تیمور اسلم، اختر عباس جوئیہ ایڈووکیٹ، چوہدری سراج الدین گجر سمیت دیگر تھے ۔ آرگنائزر چوہدری تیمور اسلم نے کہا کہ عرس میں پوری دنیا سے عقیدت مند شریک ہوتے ہیں۔ تقریبات میں محفل نعت، محفل سماع اور وسیع پیمانے پر لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ عقیدت مندوں کو سہولت میسر ہو۔