میپکو افسروں کی کارکردگی کو خراج تحسین،تعریفی اسناد سے نوازا گیا
سکندرآباد (نامہ نگار) وفاقی محتسب پاکستان کی جانب سے میپکو کے چیف انجینئر سید جواد منصور اور ایکسین شجاع آباد طارق ڈار کو بہترین کارکردگی پر ۔۔۔
تعریفی سرٹیفیکیٹس دیے گئے ۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمد زاہد نے دونوں افسران کو اسناد پیش کیں۔تقریب میں بتایا گیا کہ دونوں افسران نے میپکو میں صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں اور بروقت و جامع رپورٹس فراہم کر کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کاوشوں سے عوام کو فوری ریلیف ملا اور سہولیات تک رسائی میں بہتری آئی۔