نان ٹیکس پیڈ 1596پیکٹ سگریٹ ضبط
وہاڑی (خبرنگار)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز ،نان ٹیکس پیڈ 1596پیکٹ سگریٹ ضبط کرلئے گئے ۔ ۔۔۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رائے بشیر احمد کھرل اور اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے ٹیموں کے ہمراہ بوریوالا، وہاڑی شہر، اڈا پپلی اور 24 ڈبلیو بی خانیوال روڈ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔کارروائیوں کے دوران 1596 پیکٹ نان ٹیکس پیڈ اور جعلی اسٹیمپ والے سگریٹس برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے ۔ حکام کے مطابق غیر قانونی سگریٹس کی فروخت کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانوں سمیت قانونی کارروائی کی جائے گی۔