بوریوالا سے اغواء ہونیوالی طالبہ لاہو ر سے بازیاب،ملزم گرفتار
بوریوالا (سٹی رپورٹر)ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس تھانہ سٹی بوریوالا نے تین ماہ کی محنت کے بعد اغواء شدہ طالبہ کو لاہور سے ۔۔۔
بحفاظت بازیاب کروا لیا جبکہ واردات میں ملوث ملزم عمر کو گرفتار کر لیا گیا۔گزشتہ سال 22 دسمبر کو کالج کی طالبہ پیپر دینے گئی تھی اور واپس نہ آئی، جس پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کی گئی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سی ڈی آرز اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے کر ملزم کے روابط اور نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ مختلف ریڈز اور مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کے بعد آخرکار لاہور میں کامیابی حاصل ہوئی۔مغویہ کو بازیاب کروانے کے بعد دارالامان منتقل کر دیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے مغویہ کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا۔