پاک فوج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، اسلم خان یوسفزئی
میلسی (نامہ نگار )جماعت اہلسنت تحصیل میلسی کے سابق امیر محمد اسلم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاک فوج پر 25 کروڑ عوام کو فخر ہے۔۔۔
کہ انہوں نے قربانیاں دے کر دہشت گردی کی کمر توڑی۔ملک کے داخلی اور خارجی سر حدوں پر سیسہ پلائی دیوار بن کر قیام امن اور استحکام پاکستان کو دوام دیا۔بھارت کو جنگ میں شکست فاش دے کر اسے شر پسندی سے باز رہنے کا درس دیا ،دفاع و استحکام کی اس حکمت عملی سے دنیا میں پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بڑھی اس لیے قوم پاک فوج سے ہروقت اظہار یکجہتی کرے ۔ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اور پاک فوج مل کر ملک میں د یگر شعبہ جات اکا نومی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔