عید پر صفائی کے بہترین انتظامات پر ورکرز کو خراج تحسین

عید پر صفائی کے بہترین  انتظامات پر ورکرز کو خراج تحسین

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) عید الفطر کے موقع پر شہر میں صفائی کے بہتر انتظامات کیے گئے اور شہریوں نے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا۔ ۔۔۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد اصغر اقبال لغاری نے عبدالحنان زاہد تحصیل منیجر ستھرا پنجاب اور ملک اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عملہ صفائی کے لیے ٹرالیوں، رکشہ جات اور دیگر سامان کے ساتھ متحرک و فعال رہا۔انہوں نے بتایا کہ مین بازار، سڑکوں اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ منوں کے حساب سے اٹھا کر ڈمپ کیا گیا۔ اگرچہ سیوریج کے مسائل کی وجہ سے کچھ علاقوں میں مشکلات کا سامنا رہا، لیکن ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے بھی تعاون کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ تہواروں کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر بھی امور میں بہتری لانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے ۔ ستھرا پنجاب کی ٹیم نے عبدالحنان زاہد کی نگرانی میں بہترین کام سرانجام دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں