وزیر مملکت عبدالرحمن خان کانجو کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) کہروڑپکا پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ شفیق چوہان نے وزیر مملکت برائے توانائی اور ۔۔۔
پبلک افیئرز عبدالرحمن خان کانجو کے فارم ہاؤس پر جا کر ان کے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ڈاکٹر راؤ جمیل بھی موجود تھے ۔ شفیق چوہان نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی اور وزیر مملکت کو صبر جمیل کی دعا دی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے المناک حالات میں تعزیت اور فاتحہ خوانی انسانی ہمدردی اور روایتی اقدار کا اہم حصہ ہے ۔ وزیر مملکت نے سرپرست اعلیٰ اور ان کے ہمراہ موجود افراد کا شکریہ ادا کیا ۔