نئی تعمیر شدہ سڑک پر بسوں کی غلط پارکنگ پر کوچ اڈا سیل

نئی تعمیر شدہ سڑک پر بسوں کی غلط پارکنگ پر کوچ اڈا سیل

تجاوزات اور غلط پارکنگ کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ، ڈی سی وہاڑی

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر بوریوالا میں نئی تعمیر شدہ سڑک پر بسوں کی غلط پارکنگ کے خلاف فلائنگ کوچ اڈا سیل کر دیا گیا۔ پیرا فورس نے بسوں کیخلاف کارروائی کی۔شہریوں نے ٹرانسپورٹ اڈوں کے غیر قانونی اقدامات پر سخت ایکشن پر خوشی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تجاوزات اور غلط پارکنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ اب بسوں کو صرف اسٹینڈ کے اندر کھڑا کیا جائے گا تاکہ ٹریفک میں رکاوٹ نہ آئے اور شہری محفوظ رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں