جاری ترقیاتی منصوبوں کا سہرا لیگی قیادت کے سر ،تہمینہ دولتانہ

جاری ترقیاتی منصوبوں کا سہرا لیگی قیادت کے سر ،تہمینہ دولتانہ

منصوبوں کی تکمیل اور عوامی خدمت پہلی ترجیح ہے ، عید ملن پارٹی سے خطاب

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ وہاڑی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا سہرا پارٹی قیادت کے سر ہے ۔ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے ، جس کا منہ بولتا ثبوت ترقیاتی کام اور وعدوں کی تکمیل ہے ۔انہوں نے کہا کہ خانیوال ریلوے پھاٹک کو ڈبل کرنے کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے ، جس سے ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر ہوگی۔ اس موقع پر راؤ محمد طارق، راؤ کلیم اختر، رانا محمد ثاقب سمیت متعدد رہنماوں نے شرکت کی۔تہمینہ دولتانہ نے مزید کہا کہ حلقے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سیوریج نظام کی بہتری، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ مسلم لیگ ن عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور وہاڑی کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ باقی منصوبے مرحلہ وار مکمل کیے جائیں گے اور عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں