خانیوال میں کشمیری مہاجرین کے ووٹر اندراج کا شیڈول جاری

خانیوال میں کشمیری مہاجرین کے ووٹر اندراج کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے چاروں تحصیلوں میں رجسٹریشن کیلئے افسران مقرر کر دئیے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر و رجسٹریشن آفیسر خانیوال محمد اشفاق حسن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے پاکستان میں مقیم مہاجرین مقبوضہ جموں و کشمیر ویلی کے اہل ووٹرز کے انتخابی فہرستوں میں اندراج کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ضلع خانیوال کی چاروں تحصیلوں میں تین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر مقرر کیا گیا ہے ، جو ووٹرز کی رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کریں گے ۔ اس سلسلے میں ضلع خانیوال میں مقیم کشمیری مہاجرین اور منگلا ڈیم متاثرین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر خانیوال سے رابطہ کر کے انتخابی فہرست میں اپنا اندراج یقینی بنائیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ شہری معلومات اور رہنمائی کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر خانیوال مہر علی خان، عبدالحکیم اور شاہد اقبال سے بھی متعلقہ نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں درست اندراج جمہوری عمل کا اہم حصہ ہے ، اس لیے تمام اہل افراد بروقت رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں