لودھراں ریونیو افسروں کیلئے لینڈ ریونیو ایکٹ میں ترامیم

لودھراں ریونیو افسروں کیلئے لینڈ ریونیو ایکٹ میں ترامیم

نئے اختیارات اور ذمہ داریاں نافذ کی جائیں گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طیب

لودھراں (سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طیب نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے ریونیو افسران کے لیے لینڈ ریونیو ایکٹ 2026 کے تحت اختیارات اور ذمہ داریوں میں ترامیم کردی گئی ہیں، اور بورڈ آف ریونیو پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ریونیو معاملات نمٹائے جائیں گے ۔انہوں نے ریونیو افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اب لینڈ ریونیو ایکٹ 2026 کے مطابق کام کریں گے ، اور پنجاب میں کوئی قبائلی علاقے نہیں ہیں۔ افسران موقع پر اراضیوں کا قبضہ دلاسکتے ہیں، جبکہ ڈیجیٹل کلسٹرز، پارسل، ٹیکس ڈیوٹی اور فیس وصولیاں الیکٹرانک ڈیوائسز سے لنک ہوں گی۔ سروے کے لیے الیکٹرانک اور ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جا سکتی ہے ۔محمد طیب نے کہا کہ ای آبیانہ ڈیجیٹل سسٹم سے ریکارڈ لنک ہوگا، قبضے کے معاملات سب ڈویژنل آفیسر یا اسسٹنٹ کمشنر کو ریفر ہوں گے ، اور سرکاری مانومنٹس کو نقصان پہنچانے والوں پر دس لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز رمضان خان، فرخ اللہ اور دیگر ریونیو افسران شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں