کبیروالا فلٹریشن پلانٹس نظر انداز، پانی مضر صحت ہونے لگا

کبیروالا فلٹریشن پلانٹس نظر انداز، پانی مضر صحت ہونے لگا

صفائی کا ناقص نظام، زنگ آلود ٹینکیاں اور خراب فلٹرز سے شہری پریشان

جودھ پور (نمائندہ دنیا) کبیروالا میں کروڑوں روپے کی لاگت سے قائم واٹر فلٹریشن پلانٹس کو مبینہ طور پر نظر انداز کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، جس کے باعث صاف پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کا نظام انتہائی ناقص ہے ، پانی ذخیرہ کرنے والی ٹینکیاں زنگ آلود ہو چکی ہیں جبکہ طویل عرصے سے فلٹر بھی تبدیل نہیں کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ہر یونین کونسل میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے گئے تھے تاکہ شہریوں کو صاف پانی فراہم کیا جا سکے ۔ ابتدائی طور پر یہ پلانٹس بہتر طریقے سے چلتے رہے ، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ متعلقہ عملے کی عدم توجہ کے باعث صورتحال خراب ہوتی چلی گئی۔شہریوں کے مطابق پانی کی رنگت تبدیل ہو چکی ہے اور اس کا استعمال خطرناک ہوتا جا رہا ہے ، جس کے باعث لوگوں نے گھروں اور دکانوں کے لیے فلٹریشن پلانٹس سے پانی بھرنا چھوڑ دیا ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس پانی کے استعمال سے مبینہ طور پر مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔اہلیان علاقہ نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر فلٹریشن پلانٹس کی حالت بہتر بنائی جائے ، صفائی کے نظام کو درست کیا جائے اور فلٹرز کی بروقت تبدیلی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی فراہم ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں