آواز دو پروگرام کے تحت تربیت یافتہ نوجوانوں کی تقریب

 آواز دو پروگرام کے تحت تربیت یافتہ نوجوانوں کی تقریب

ایس پی او ، برٹش کونسل کی معاونت سے ی تربیت فراہم کی گئی،سرٹیفکیٹ تقسیم

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) ایس پی او کے زیر اہتمام اور برٹش کونسل کے تعاون سے آواز دو پروگرام کے تحت تربیت یافتہ نوجوانوں کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں نوجوانوں کو سرٹیفیکٹس اور بیگز تقسیم کیے گئے ۔ نوجوانوں نے کہا کہ پروگرام انہیں معاشرتی مسائل پر آگاہی اور عملی تجربہ فراہم کرتا ہے ۔مہمانان خصوصی جہان زیب ایڈووکیٹ اور پرنسپل محمد یونس تھے ۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر میڈم مریم طارق نے کہا کہ پروگرام تین سالہ منصوبہ تھا، جس کے دوران 300 نوجوانوں کو ڈیجیٹل اور سماجی تربیت دی گئی۔ نوجوان کم عمری کی شادی، صنفی تشدد، سماجی و مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے آگاہی پھیلاتے رہے ۔پروگرام منیجر میڈم صائمہ فیض نے کہا کہ تربیت کا مقصد نوجوانوں کا معاشرتی کردار جاری رکھنا ہے ۔ برٹش کونسل کے نمائندہ عمر شریف نے کہا کہ نوجوان ڈیجیٹل دور میں عوامی آگاہی میں کردار ادا کریں۔ نوجوانوں نے اسٹیج پر تجربات بیان کیے اور آگاہی اسٹالز لگائے ، جہاں لوگوں کو چارٹس اور خاکے کے ذریعے اہم معلومات فراہم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں