نامعلوم افراد نے زہریلی سپرے سے دھان کی فصل جلا دی
متاثرہ کسان کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او سے فوری نوٹس کا مطالبہ
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)تھانہ لڈن کی حدود موضع کریم واہ میں نامعلوم افراد نے زہریلی سپرے ڈال کر لاکھوں روپے کی دھان کی پنیری کی کھڑی فصل جلا ڈالی ۔متاثرہ عثمان خالق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عارف والا کا رہائشی ہوں عرصہ چار سال سے موضع کریم واہ میں 400 ایکٹر رقبہ ٹھیکہ پر لے کر کاشتکاری کر رہا ہوں میں نے ایکٹر رقبہ میں پنیری کا پندرہ لاکھ روپے کا سیڈ لگایا ہوا تھا جس پر چند نامعلوم افراد نے سپرے کرکے میرا ایک کروڈ بیس لاکھ روپے کا نقصان کر دیا ہے اس سے پہلے بھی میرے ساتھ چوری اور ڈکیتی کے تین واقعات ہوچکے ہیں جسکی ایف آئی آر تھانہ لڈن میں درج ہیں لیکن ابھی تک پولیس کی جانب سے نامعلوم افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی مقدمات کے مدعی شکیب احمد نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکمل تفصیل میں بتایا کہ اب تک ہمارے ساتھ چار وارداتیں ہوچکی ہیں لیکن مقامی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کئی مرتبہ ہم پر فائرنگ بھی کی گئی ہے لیکن ہم بال بال بچ گئے ہمیں نامعلوم افراد سے جانی نقصان کا بھی خطرہ ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے مقامی زمیندار شہباز نے بھی اپنی گفتگو میں کہا کہ ان کے ساتھ واقعی زیادتی ہو رہی ہے متاثرہ نے محمد شہباز،بلال احمد،محمد ناصر،الل رکھا،محمد شمس،مجید،محمد عمران، محمد احمر،خالد،محمداحمد،محمد دلاور، محمد افضل، بشیر احمد،رفیق احمد، محمد آصف و دیگر کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال سے واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔