ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا گرفتار

ڈکیتی کی جھوٹی کال  کرنے والا گرفتار

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر میلسی پولیس نے ہیلپ لائن 15 پر جھوٹی ڈکیتی کی اطلاع دینے پر طاہر شاہ کو گرفتار کرلیا۔۔

۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی اور ہیومن انٹیلی جنس سے حقیقت جانچی اور ملزم نے اعتراف کر لیا۔ ایس ایچ او مجاہد خان بلوچ نے شہریوں سے کہا کہ ہیلپ لائن 15 کا درست استعمال کریں تاکہ حقیقی مظلوم تک بروقت مدد پہنچ سکے ۔ شہریوں نے پولیس کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں