پولیس کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے پر تین گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر دیئے ہیں۔قطب پور پولیس نے ملزم عبدالمجید کے قبضے سے۔۔
چھرا برآمد کیا، جبکہ ممتاز آباد پولیس نے ملزم احمد علی حیدر سے پسٹل قبضے میں لے لیا۔ اسی طرح بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم علی حسن سے پسٹل برآمد کیا۔پولیس کے مطابق تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے ۔