بوریوالاگلشن مقبول کالونی، گارڈ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کا ڈاکا

بوریوالاگلشن مقبول کالونی، گارڈ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کا ڈاکا

چار ڈاکو ٹرانسفارمرز کا سامان، کیمرے ، ڈی وی آر ،نقدی لے گئے ، مقدمہ درج

وہاڑی،بورے والا (خبر نگار، نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر) تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں واقع نجی ہاؤسنگ کالونی گلشن مقبول شہید میں مسلح افراد نے دھاوا بول کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق چار مسلح افراد کالونی میں داخل ہوئے اور سکیورٹی گارڈ محمد رفیق کو یرغمال بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزمان نے کالونی میں نصب تین ٹرانسفارمرز سے قیمتی سامان اتار لیا جبکہ ڈی وی آر، سکیورٹی کیمرے اور نقدی بھی ساتھ لے گئے ۔ واردات کے دوران ملزمان نے گارڈ کو کمرے میں بند کر دیا تاکہ مزاحمت نہ ہو سکے ۔پولیس کے مطابق ملزمان مجموعی طور پر پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لے کر فرار ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے ۔تھانہ صدر پولیس نے کالونی کے مالک عبدالحیی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں