سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

تعاقب کے دوران موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا نے ملزم کی ٹانگ ٹوٹ گئی

وہاڑی،بورے والا (خبر نگار، نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا)سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مدثر سکنہ 505 ای بی کو ٹیم تعاقب کر رہی تھی کہ اس نے مبینہ طور پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے ملزم کا پیچھا جاری رکھا جبکہ فرار کے دوران 265 ای بی کے قریب اس کی موٹر سائیکل اچانک بے قابو ہو گئی اور سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں ملزم زمین پر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث ملزم کی ٹانگ ٹوٹ گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے زخمی ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں