پی ایم اے وہاڑی کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پی ایم اے وہاڑی کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

ڈاکٹرز کیلئے فول پروف سکیورٹی ودیگر سہولتیں فراہم کی جائیں، ڈاکٹر مسعود الرؤف

وہاڑی (خبرنگار)پی ایم اے وہاڑی کے عہدیداروں کی حلف برداری کیلئے تقریب کا انعقاد۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز معاشرے کا اہم ستون ہیں جو اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر انسانیت کی خدمت انجام دے رہے ہیں، مگر بدقسمتی سے انہیں تشدد، عدم تحفظ اور پیشہ وارانہ دباؤ کا سامنا ہے ، یہی صورتحال برقرار رہی تو عوام کو ڈاکٹر دستیاب نہیں ہوں گے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، سکیورٹی فول پروف کی جائے ، جدید طبی آلات فراہم کیے جائیں اور محفوظ ورکنگ ماحول بنایا جائے ۔ ڈاکٹر ہراج نے زور دیا کہ PMA ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے جہاں سے ڈاکٹرز اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے اور کسی بھی ناانصافی کے خلاف متحد رہیں گے ۔تقریب میں سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ، رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید، صدر PMA وہاڑی ڈاکٹر محسن ممتاز اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زین العابدین نے بھی خطاب کیا۔ نومنتخب چیئرمین ڈاکٹر غلام حسین آصف، صدر ڈاکٹر محسن ممتاز، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زین العابدین، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر وقار سمیت دیگر عہدیداران نے حلف اٹھایا اور ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں