کبوتر بازی پر دو گروپوں میں تصادم، خاتون سمیت 5زخمی
گھر میں پتھر گرنے پر لڑائی ہوئی، ڈنڈوں، سوٹوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال
بورے والا (نمائندہ دنیا)مدینہ کالونی میں کبوتر بازی کے دوران پتھر گھر میں گرنے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا تصادم میں تبدیل ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کبوتر بازی کے دوران ایک پتھر قریبی گھر میں جا گرا جس پر دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں بدل گئی۔ دونوں گروپ آمنے سامنے آ گئے اور ڈنڈوں، سوٹوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔لڑائی کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ اہل علاقہ نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔