پولیس پر فائرنگ کا الزام دو ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

پولیس پر فائرنگ کا الزام  دو ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اپنی پارٹی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں دو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔۔۔۔

بوہڑ گیٹ پولیس کے تفتیشی آفیسر کے مطابق دوران گشت مشکوک افراد کو روکا گیا، مگر وہ رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ملزموں کا تعاقب کیا۔کارروائی کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت علی حسن کے طور پر کی گئی، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ فرار ملزم کے قبضے سے پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں