شہری قتل ،خاتون کو زخمی کرنیوالے ملزم کیخلاف کارروائی
ملتان (کرائم رپورٹر )شہری کوقتل ،خاتون کو زخمی کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔
قطب پور پولیس کو محمد قربان نے بتایا کہ نصرت بی بی والدہ کو ملنے گھر آئی ہوئی تھی اس کا شوہر عبدالمجید آیا جس نے میرے بھائی محمد رشید اور اپنی بیوی نصرت بی بی پر چھری سے وار کئے جس کی وجہ سے بھائی اور نصرت بی بی زخمی ہوگئے بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ نصرت بی بی کو نشتر ہسپتال پہنچایا ۔