تعلیمی بورڈز چیئرمین تقرری، امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

تعلیمی بورڈز چیئرمین تقرری، امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

امیدواروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، ٹیکنالوجی واقفیت، اصلاحاتی وژن کا جائزہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کی تقرری کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق انٹرویو کے دوران امیدواروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے واقفیت کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی۔امیدواروں سے تعلیمی نظام میں جدید اصلاحات، امتحانی نظام کی بہتری اور نتائج کی شفافیت سے متعلق تفصیلی سوالات کئے گئے ۔ اس موقع پر واضح کیا گیا کہ مستقبل میں بورڈز کے امتحانی نظام میں اے آئی ٹولز کے استعمال کو فروغ دینا ناگزیر ہوگا، خصوصاً پیپر مارکنگ، ڈیٹا اینالیسس اور دیگر تعلیمی امور میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں