جامعہ منظور الاسلام کے مہتمم قاری منظور احمد انتقال کر گئے
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)جامعہ مدرسہ منظور الاسلام کے مہتمم قاری منظور احمد انتقال کر گئے ۔
تفصیل کے مطابق جامعہ مدرسہ منظورالاسلام کے مہتمم قاری منظور احمد رضائے الٰہی انتقال کر گئے ،مرحوم کی نمازجنازہ بستی کھڑکی میں ادا کی گئی جس میں علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم دینی خدمات کے حوالے سے علاقے میں نمایاں مقام رکھتے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی دین اسلام کی خدمت اور درس و تدریس میں گزاری ۔ان کی وفات کو علمی و دینی حلقوں میں ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے ۔