ملک ربانی کھر کی یاد میں 3 روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر

ملک ربانی کھر کی یاد میں 3 روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر

مجموعی طور پر 885 افراد کے آنکھوں کے مفت آپریشن اور ادویات تقسیم

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر مملکت ملک رضا ربانی کھر اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے اپنے والد مرحوم ملک ربانی کھر کی یاد میں ڈیرہ فاؤنڈیشن سکول نزد ہسپتال کھر غربی میں تین روزہ سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں سوسائٹی فار پریونشن اینڈ کیور آف بلائنڈنس کراچی اور پاکستان بیت المال کے تعاون سے شہریوں کو مفت آنکھوں کے علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 885 افراد کے آنکھوں کے مفت آپریشن کیے گئے جبکہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ ملک رضا ربانی کھر نے کھانے اور رہائش کے اعلیٰ انتظامات کیے اور خدمت خلق کی ایک مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ مرحوم والد کی یاد میں منعقد کیا گیا اور مقصد عام لوگوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔کیمپ کے آخری روز ملک رضا ربانی کھر نے وارڈ کا دورہ کر کے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور رخصت ہونے والے افراد سے ملاقات کر کے اپنے والد کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔ کیمپ کے اختتام پر شہریوں نے ملک رضا ربانی کھر اور اہل خانہ کے خدمت خلق کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات علاقے میں انسانی خدمت اور سماجی شعور کو فروغ دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں