لودھراں،اسسٹنٹ کمشنر کا سٹیڈیم روڈ کی کشادگی کے منصوبے کا جائزہ
لودھراں (سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر لودھراں فرخ اللہ خان نے گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک محمد اصغر آرائیں کے ہمراہ اسٹیڈیم روڈ کا دورہ کیا اور سڑک کی کشادگی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سڑک کی توسیع کا کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش ٹریفک مسائل کا جلد از جلد حل ممکن ہو سکے ۔مرکزی انجمن تاجران کے صدر نے سڑک کی کشادگی کو شہر کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔ واضح رہے کہ اسٹیڈیم روڈ کی توسیع شہریوں اور تاجروں کا دیرینہ مطالبہ تھا، جس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہونے اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے ۔