پنجاب حکومت کے اقدامات عوامی مفاد میں،عاطف حسین
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے رکن و ممتاز قانون دان چودھری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ۔۔۔
پنجاب حکومت کے اقدامات مجموعی طور پر عوام کے مفاد میں ہیں، تاہم سیاسی حریف انہیں بلاجواز تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔چودھری عاطف حسین نے بتایا کہ کئی برسوں سے یتیموں، بیواؤں اور کمزور طبقات کی جائیدادوں اور زرعی زمینوں پر قابض افراد سے قبضہ واپس لیا گیا ہے ، منشیات فروشوں پر بھی سخت کاروائی کی گئی ہے ، اور سینہ زوروں پر قانون کی گرفت مضبوط کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں موجود چھپڑوں کو مٹی ڈال کر مکانات اور حویلیوں میں تبدیل کیا گیا تھا، انہیں مسمار کرکے اصل شکل میں لایا جا رہا ہے ۔