ائیر وے مینجمنٹ تربیتی ورکشاپ ،اسناد اور شیلڈز تقسیم
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)پاکستان سوسائٹی برائے انستھیزیا کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ریسورس سینٹر میں ایئرر وے مینجمنٹ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی،
اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ نگرانی پریزیڈنٹ رانا الطاف حسین اور ڈاکٹر جودت سلیم نے کی جبکہ ڈاکٹر شازیہ رضوان چیف آرگنائزر تھیں۔ورکشاپ میں ملک بھر سے انستھیزیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ پروفیسرز اور ڈاکٹرز نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر مریم، ڈاکٹر رمیشہ، ڈاکٹر اعجاز، ڈاکٹر یاسر اور ڈاکٹر نسرین شامل تھے ۔ رانا الطاف حسین نے جدید ٹیکنالوجی اور آلات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ انستھیزیا شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، لہٰذا کسی قسم کا سمجھوتہ انسانی جان کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے ۔