ملتان میں بجلی چوروں کے خلاف جوائنٹ آپریشن
ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں نادہندگان کے کنکشن منقطع، واجبات وصول
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں ایکسین ماڈل ٹاؤن ڈویژن عامر رشید بابر، ایس ڈی او ماڈل ٹاؤن سب ڈویژن جاوید اقبال اور ایس ڈی او ستلج سب ڈویژن جمیل عباس کی سربراہی میں جوائنٹ فورسز نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کی۔ماڈل ٹاؤن بی، سرائیکی چوک، چاہ شیراں والا، چک 13بی سی، چک 12بی سی الف، یونیورسٹی چوک اور بس سٹینڈ کے علاقوں میں 28 لاکھ 20 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 10 نادہندگان کے کنکشنز منقطع کئے گئے اور میٹرز، سولر انورٹر اور تار اتار لئے ۔آپریشن کے دوران رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے واجبات بھی وصول کئے گئے ۔ چیکنگ کے دوران ایک صارف کو ڈائریکٹ کنڈی سسٹم سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست بھیجی گئی ہے ۔