علی گڑھ ماڈل سکول میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ گلگشت کے علاقے میں علی گڑھ ماڈل سکول کے ایڈمنسٹریشن آفس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔۔۔
ریسکیو 1122 کو رات گئے اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری طور پر فائر وہیکلز اور موٹر بائیک ایمبولینس جائے حادثہ کی طرف روانہ کی گئی۔ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر آگ کی شدت کا جائزہ لیا۔ آفس کے دروازے اور فرنیچر میں آگ لگی ہوئی تھی۔